اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی اپنی انتخابی مہم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ سیٹ گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ
این اے 120 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد، صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، اسمبلیوں کے اسپیکر، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، گورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے مشیر، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور سرکاری عہدہ رکھنے والے نہ کسی حلقے کے کسی علاقے کا دورہ کریں گے اور نہ ہی کھلے عام یا خفیہ طور پر کسی حلقے کے لیے عطیات یا سہولیات فراہم کرنے کا اعلان یا وعدہ کریں گے۔