ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی نے کیوں عمران خان پر الزامات لگائے؟تحریک انصاف کی رہنما سیماء ضیاء نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور چور حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد سے مخالفین خوفزدہ ہیں اس لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ عائشہ گلالئی کے الزامات سے تحریک انصاف کی خواتین کو شدید دکھ پہنچا ہے۔عائشہ گلالئی نے سستی شہرت اور چند روپے کی خاطر چیئرمین عمران خان پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے ۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو اگر چیئرمین عمران خان سے کوئی شکایت تھی تو ایک دن پہلے تک وہ جلسوں اور بنی گالہ میں کیوں جاتی تھیں ۔یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس ‘‘ کراچی میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر زنیرہ ملک،صائمہ ندیم، ادیبہ عارف حسن، ارم بٹ، نصرت واحد، مصباح خالد، کنول ، نازیہ ربانی، زرقہ ناز، شہناز مروت، جبینہ ضمیر، اسماء رضوی، فوزیہ صدیقی ، نادیہ علی ، اور دیگر خواتین رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔ ڈاکٹر سیما ضیاء نے مزید کہا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ عائشہ گلالئی کو تحریک انصاف کی سیاسی مخالف جماعت نے استعمال کیا ہے اور چند دنوں میں بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان سے اتنے ہی اختلافات تھے تو سب سے پہلے عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا چاہئے تھا ۔ چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو رکن قومی اسمبلی بنا کر انہیں عزت اور پہچان دی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی بننے سے پہلے عائشہ گلالئی کو کون جانتا تھا؟ ۔ عائشہ گلالئی کے چیئرمین عمران خان پر الزامات سے سیاسی پارٹیوں میں موجود خواتین کارکنان کی تذلیل ہوئی ہے۔ 4سال رکن قومی اسمبلی کے مزے لوٹنے کے بعد عائشہ گلالئی کو اب یاد آیا ہے کہ تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان برے ہیں ۔

ہم عائشہ گلالئی کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ عائشہ گلالئی فوری طور پر رکن قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوجائیں تاکہ اس نشست پر کوئی دوسرا سیاسی کارکن پارلیمنٹ میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکے۔رکن سند ھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ پارٹی میں موجود خواتین کارکنان اور رہنماؤں کا احترام کیا ہے۔

ہم یہ ساری خواتین 10سے 15 سال سے تحریک انصاف سے وابستہ ہیں ہمیں تو کبھی کسی سے شکایت نہیں ہوئی۔ نشستوں عہدوں اور وزارتوں کی لالچ میں آنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ ان کی سیاست مستقبل ہمیشہ کے لئے تاریک ہو جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…