سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کے چک95 شمالی دربار پرپیر کے ہاتھوں چارخواتین سمیت20 افراد کے مقدمہ قتل کی ڈی این اے( فارنزک لیبارٹری) رپورٹ سرگودھاپولیس کو موصول ہو گئی۔جو مقدمہ کی آئندہ سماعت پر عدالت میں مکمل چالان کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ اور بجھوائے گئے نمونہ جات، آلہ قتل،اورخون کے نمونے کی مکمل رپورٹ متعلقہ پولیس کومل گئی ہے۔
پولیس آئندہ سماعت پر ڈی این اے رپورٹ عدالت میں پیش کر دے گی اس سانحہ پر پیر عبد الوحید گجر اور اس کے تین ساتھیوں کاشف، آصف،اورظفر کے خلاف پولیس کی مدعیت می مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی آئندہ سماعت 28 اگست کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی ۔یاد رہے کہ پولیس رپورٹ موصول نہ ہونے کی وجہ سے مکمل چالان پیش نہ کر پا رہی تھی اب عدالت نے پولیس کو رپورٹ منگوا کر جمع کروانے کی وارنیگ دے رکھی تھی