بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کے الزامات،’’عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی‘‘پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو چھوڑ نے والی خاتون رہنما عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی ٗمعاملہ قابل افسوس اور قابل جرم ہے ٗ

اس کی تحقیقات ضروری ہیں ٗاجنبی شخص نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ میں رکھنے کا نوٹس نہ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ اجنبی شخص نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ میں رکھنے کا نوٹس نہ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ٗاسپیکر قومی اسمبلی کو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا، ایسے رویوں سے بادشاہت نظر آتی ہے کیونکہ نواز شریف اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہم کبھی تصویر ساتھ نہیں لائے جبکہ یوسف رضا گیلانی دور میں بھی ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تصویر قومی اسمبلی میں نہیں لہرائی ٗاس عمل سے جموری سسٹم کو نقصان ہوتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس اور قابل جرم ہے، عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی لہذا حقیقت کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ٗاسی ڈر سے خواتین گھروں سے باہر نہیں نکلتیں۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا کی تجویز پر قیمتوں میں کمی نہ کرنا افسوس ناک ہے ٗعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ٗقیمتیں برقرار نہیں ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹیکس بڑھانے سے 8 ارب ماہانہ خزانے میں آئیں گے ٗحکومت امیر اور غریب سب کو ایک ساتھ لوٹ رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…