بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کے حق میں بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء اور رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حق میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی ۔یہ قرار داد بدھ کو جمعیت علماء اسلام کی خاتون رکن اسمبلی شاہد ہ رؤف کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے

۔جس کے متن میں کہاگیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ پر لگائے گئے الزامات بابت ارتکاب غیر اخلاقی حرکات سے پاکستان کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہیں ۔قرارد اد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے ساتھ ہی پارٹی کی صدارت بھی چھوڑیں عمران خان نے ایک غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل کیا ہے جس سے خواتین کی عظمت اور وقار کو ٹھیس پہنچی ہے ۔قرار داد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے اس فیل پر میڈیا پر آکر قوم سے معافی مانگیں بصورت دیگر انکے خلاف قرار داد کو مشترکہ طورپر منظور کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…