پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ 30سال کیا کچھ کرتے رہے؟حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے نئے منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیاسی کیرئیر 30 سال پر مشتمل ہے اور وہ اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے 27 دسمبر 1958 کو کراچی میں ممتاز سیاستدان خاقان عباسی کے گھر آنکھ کھولی جو پاک فضائیہ میں ایئر کموڈور رہے ٗشاہد خاقان عباسی شادی شدہ اور 3 بچوں کے باپ ہیں۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی کراچی سے حاصل کی اور لارنس کالج مری سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی اور اسی شعبے سے اپنے کیرئیر کا سفر شروع کیا۔شاہد خاقان عباسی نے 1985 میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے امریکا میں مختلف پوزیشن پر کام کیا اور سعودی عرب میں بھی آئل اینڈ گیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیں۔شاہد خاقان عباسی نے 1988 میں والد کے انتقال کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور اسی سال مری کے حلقہ این اے 50 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 30 سالہ سیاسی کیرئیر میں وہ 6 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔1990 کے انتخاب میں انہوں نے عوامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع بنے جس کے بعد 1993 کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر این اے 50 سے ہی تیسری مرتبہ کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔1997 کے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پی آئی اے کے چیئرمین بھی رہے جبکہ مشرف دور حکومت میں 2 سال جیل میں رہے جس کے بعد عدالت نے انہیں 2001 میں بری کیا۔ 2002 کے عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

لیکن 2008 کے الیکشن میں وہ پانچویں مرتبہ کامیاب ہوئے اور مخلوط حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وفاقی وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم خدمات انجام دیں اور اس دوران انہوں نے ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کیلئے ایل این جی بھی متعارف کرائی۔نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی ایئر لائن کے مالک بھی ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…