اسلام آباد(این این آئی)پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق انتخابات کا حصہ بننے کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کراسکیں گے
جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست تک مکمل کرلیا جائے۔شیڈول میں بتایا گیا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائیگی جس کے بعد 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن کا معرکہ ہوگا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کیے جانے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہوگئی تھی۔