منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد خاقان عباسی کو کس کس نے ووٹ نہیں دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کے شاہد خاقان عباسی 221ووٹ لیکر وزیر اعظم منتخب ہوگئے ۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلا س میں وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن)کے نامزد کر دہ امیدوار شاہد خاقان عباسی 221ووٹ لیکر وزیر اعظم منتخب ہوگئے ٗ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید نوید قمر نے 47ووٹ حاصل کئے ٗ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے نامزد امیدوار شیخ رشید احمد نے 33ووٹ حاصل کئے

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ووٹ دینے کیلئے ایوان میں نہیں آئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ نے چار ووٹ حاصل کئے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اے این پی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی ایوان سے غیر حاضر رہے جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹ نہیں ڈالا۔ بی این پی کے عیسیٰ نوری ایوان میں موجود رہے اور انہوں نے بھی وزارت عظمیٰ کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو جے یو آئی (ف) ٗ پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل تھی ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوآرٹیکل 62اور 63کے تحت نااہل قرار دیاگیاتھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا تھامسلم لیگ (ن)کی طرف سے انہیں عبوری مدت کیلئے وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف این اے 120میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیکر کامیابی کی صورت میں قومی اسمبلی کے رکن بنیں گے اور پھر انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے منتخب کیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…