جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

عائشہ گلائی کے جانے کے فوراً بعداہم خاتون سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

جیکب آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم محمد میاں سومروکی بہن کی پی ٹی آئی میں شمولیت جیکب آبادکے حلقہ این اے 208پر الیکشن لڑنے کی تیاری ،اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں ہوگا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی سیاسی صورتحال تبدیل سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو کی بہن ملیحہ سومرو پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کے بعد

انہوں نے این اے 208پر الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کردی ہے اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ جیکب آبادکی سومرو برادری مکمل طورپر ملیحہ سومروکی حمایت کرے گی ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو پہلے ہی سیاست سے رٹائرہوکر اپنے بھتیجے سابق وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں ،سابق وزیر اعظم محمدمیاں سومر و چند روزقبل تک خود الیکشن لڑنے کی باتیں کرتے رہے لیکن بہن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کراکر بضاہر خود الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ اپنی بہن کی نہ صرف حمایت کرے گی بلکہ انتخابی مہم خود چلائیں گے ،

ملیحہ سومرو کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد جیکب آبادمیں پی ٹی آئی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی کے بیٹے خالد خان جکھرانی ،میر اصغر خان پہنورکے بیٹے شجاع اللہ پہنور ،بلیدی قبیلے کے سردار زادہ شریف بلیدی ،راجہ خان جکھرانی اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومروکے بھتیجے بیرسٹر عمرسومرو پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہیں 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کرے گی اس کے علاوہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ضلع جیکب آبادکی اہم سیاسی شخصیات بشمول ارکان اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…