کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62,63کے تحت کارروائی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔پیر کو ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔ایل این جی اسکینڈل سے ملک
کو دو ارب ڈالر کا نقصان پہنچے گا جس کے ذمہ دار شاہد خاقان عباسی ہوں گے ۔دسمبر 016 میں ان کا نام نیب انکوائری سے نکال دیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی وزارت پٹرولیم نہ چلا سکے تو ملک کیسے چلائیں گے ۔عدالت استدعا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو 62 63 پر پورا نہیں اترنے پرکاروائی عمل میں لائی جائے ۔ایل این جی کیس کی انکوائری کی جائے اور جے آئی ٹی بنائی جائے کہ شاہد خاقان عباسی کا نام انکوائری سے کیسے نکالا گیا ۔