منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

’لڑکیاں گھروں سے بھاگ کر بنی گالہ جایا کریں گی‘‘ یہ ہے عمران کا نیا پاکستان؟

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(رئیس احمد خان)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بحیثیت کشمیری پاکستان کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور آج میری محب وطنی پر شک کیا جارہا ہے، اگر میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو میری گردن اڑا دیں،وزارت عظمٰی جاتی ہے تو چلی جائے پروا نہیں مگر اپنی اور کشمیریوں کی توہین برداشت نہیں کرونگا،آزاد کشمیر کی عوام کے پاس جائوں گا اور ان

کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا،میں سارے کشمیر کو پاکستان اور سارے پاکستان کو کشمیر سمجھتا ہوں،آزاد کشمیر اور پاکستان کے رشتے بڑے نازک ہیں ہم نے ان کو مزید پکا کیا ،پانامہ فیصلے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جن پر آج بھی قائم ہوں، قائد اعظم کے پاکستان کا حامی ہوں عمران خان کے پاکستان کا نہیں،عمران خان کے جلسے میں کہا گیا کہ دو لڑکیاں اپنی منگنی چھوڑ کر جلسے میں شرکت کیلئے آئی ، اب کل ہمیں یہ سننا نہ پڑ جائے کہ دو لڑکیاں گھر سے بھاگ کر بنی گالہ آگئی ہیں یہ پاکستان کو کس طرف لے جایا جارہا ہے،لوگوں کی بیٹیاں تو خان صاحب کے جلسے میں ڈانس کرتی ہیں اپنی بیٹیاں کیوں نہیں جلسے میں لاتے، راولپنڈی کے خواجہ سرا نے بھی میرے خلاف بات کی۔وہ پیر کو یہاں کشمیر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پانامہ فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو عہدے سے سبکدوش کردیا گیا اس حوالے سے میں نے پریس کانفرنس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جن پر میں آج بھی قائم ہوں۔ مسلم لیگ (ن) نے فیصلے پر عمل درآمد کیا اور اب نئے وزیراعظم کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ فیصلے پر ہمارے تحفظات آج بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ میرا پاکستان سے الحاق کا نظریہ اب کچھ اور

ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پاکستان کے ساتھ رہیں گے جو قائد اعظم کا پاکستان تھا۔ میں عمران خان کے پاکستان کو نہیں مانتا۔ 11اگست کو قائد اعظم محمد علی جناح نے اسمبلی سے جو خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان میں سب کو برابر حقوق دینے کی بات کی میرا وہ پاکستان ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان نے جو بات کی وہ سب نے دیکھائی میری بات کو بھی اب میڈیا اب مکمل طور پر نشر کرے

اور میری بات کو اب دبایا نہ جائے۔ پریڈ گرائونڈ میں عمران خان کے جلسے میں کہا گیا کہ دو لڑکیاں اپنی منگنی چھوڑ کر جلسے میں شرکت کیلئے آئی ہیں اب کل کو ہمیں یہ سننا نہ پڑ جائے کہ دو لڑکیاں گھر سے بھاگ کر بنی گالہ آگئی ہیں یہ پاکستان کو کس طرف لے جایا جارہا ہے اور پاکستان کو کس طرح کا ملک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لوگوں کی بیٹیاں تو خان صاحب کے جلسے میں ڈانس کرتی ہیں کبھی اپنی بیٹیاں

کیوں نہیں جلسے میں لاتے۔ راولپنڈی کے خواجہ سرا نے بھی میرے خلاف بات کی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے رشتے بڑے نازک ہیں ہم نے اس کو مزید پکا کیا میری محب وطنی پر شک نہ کیا جائے جب وضاحت کردی تھی تو عمران خان کو اس حوالے سے بات نہیں کرنا چاہئے تھی۔ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر کیوں جاتے ہیں کیا یہ شریعت میں یہ جائز ہے اور ہم ان کو رول ماڈل کے طور پر پیش

کررہے ہیں۔ بحیثیت کشمیری پاکستان کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور آج میری محب وطنی پر شک کیا جارہا ہے۔ زرداری صاحب اور قمر زمان کائرہ نے بھی میرے بیان کے حوالے سے بات کی جس کی مجھے ان سے توقع نہیں تھی۔ اگر میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو میری گردن اڑا دیں۔ میرا خاندان اس حوالے سے کسی کو کچھ نہیں کہے گا مگر اپنی اور کشمیریوں کی توہین برداشت نہیں کرونگا۔ میں آزاد کشمیر کی عوام کے پاس جائوں

گا اور ان کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پانامہ کیس اب سیاسی ایشو بن گیا ہے تحریک انصاف بار بار فیصلے پر سپریم کورٹ کو سلام پیش کررہی ہے یہ بھی توہین عدالت ہے۔ عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کیا جس سے اس کی سیاسی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جس دن وزیراعظم کا حلف اٹھا لیں گے اس کے بعد میں آزاد کشمیر

جائوں گا دیکھتا ہوں میرے گھر کے سامنے کون مظاہرہ کرتا ہے میں اکیلا مظفر آباد میں پھروں گا۔ میں سارے کشمیر کو پاکستان اور سارے پاکستان کو کشمیر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر چار گھنٹے تک تمام چینلز کو یرغمال کئے رکھا گیا ہم سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا عمران خان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…