اسلام آباد (آن لائن) نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی اقامہ نکل آیا ہے شاہد خاقان عباسی نے دبئی کا اقامہ حاصل کر رکھا ہے اور ان کی کمپنی دبئی میں کاروبار سے منسلک ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا ایک بیٹا دبئی میں کاروبار بھی کررہا ہے آن لائن کے ایس ایم ایس پیغام کا جواب دیتے ہوئے 45 دن کے عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تسلیم کیا ہے کہ دبئی کا اقامہ ان کے پاس ہے پہلے پیغام میں جب ان سے پوچھا گیا
تو انہوں نے کہا ان کے پاس سعودی عرب ‘ اردن ‘ متحدہ عرب امارات ‘ کویت کا بھی اقامہ ہے دوسرے پیغام میں پوچھا گیا کہ اطلاع کے مطابق آپ کے پاس صرف متحدہ عرب امارات کا اقامہ ہے تو انہوں نے جواب میں Absolutely Correct کہا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں اقامہ رکھنے اور کمپنی میں ملازمت کرنے کی بنیاد پر نااہل ہوچکے ہین اقامہ اس وقت ملتا ہے جب کوئی شخص کسی کمپنی میں ملازمت کرے شاہد خاقان عباسی نے اقامہ رکھنے کا اعتراف کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی غیر ملکی کمپنی میں ملازم بھی ہیں۔