منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تاریخی دھرنے کا اعلان کر دیاگیا

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کی کورکمیٹی میں تحریک قصاص فیز II کے سلسلہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں تاریخی احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ،اگست پہلے ہفتہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد متوقع، پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے کی تیاریاں شروع کردیںآن لائن کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ضلع فیصل آباد کے صدر رانا طاہر سلیم خاں ، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود ،

میڈیا ایڈوائزر ملک سرفراز قادری کے مشترکہ پر یس نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کہ عوامی تحریک کی مرکزی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں‘ کورکمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اگلے ہفتے پاکستان آ رہے ہیں‘ ان کی آمد پر تحریک قصاص فیز II شروع ہو گا‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اعلیٰ پنجاب کی بطور وزیراعظم نامزدگی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی‘ اگر ماڈل ٹاؤن کے قاتل کو ملک کا وزیراعظم بنایا گیا تو پاکستان عوامی تحریک خیبر سے لیکر کراچی تک دمادم مست کرے گی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں تاریخی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور یہ دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک گو نظام گو تحریک کامیاب نہیں ہو جاتی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام مجرم پھانسی کے پھندے پر نہیں پہنچ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خصوصی پیغام میں کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں اپنی تیاریاں شروع کریں کیونکہ اس کرپٹ پانامہ زدہ نظام کو سمندربرد کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…