کوئٹہ (آئی این پی ) نئی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز نے اپنی لابنگ کا آغاز کردیاہے بلوچستان سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان ،حکومتی ذرائع کے مطابق عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے بعض ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔
تاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں بھرپور طریقے سے کامیابی دلاکر حکومت بناسکے ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرین سگنل دے دیا ہے۔