اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد جہاں وفاقی کابینہ تحلیل ہوئی وہیں پر مشترکہ مفادات کونسل بھی خودبخود تحلیل ہوگئی اورکونسل کے ختم ہونے سے چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان کھٹائی میں پڑ گیا۔۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تو انکے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی گھر کو چلی گئی
جبکہ ساتھ ہی وزیراعظم، وزرا ء اعلیٰ اور تین وفاقی وزراء پر مشتمل مشترکہ مفادات کونسل بھی ٹوٹ گئی ۔کونسل کا پیر کے روز طلب کردہ اجلاس بھی منسوخ ہوگیا۔ اجلاس میں چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے اجرا کی منظوری دی جانا تھی۔ طویل انتظار کے بعد ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے اعلان کے لئے قوم کو مزید طویل انتظار کرنا ہوگا۔ آئین کے مطابق وزیراعظم کے حلاف اٹھانے کے تیس یوم کے اندر نئی کونسل کے قیام کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ ن لیگ تو صرف پنتالیس دن کے لئے عبوری وزیراعظم لانے کا اعلان کرچکی ہے ۔ پنتالیس یوم بعد پر نیا وزیراعظم آئے گا نئی کابینہ کے بعد کونسل کی پھر سے تشکیل نو ہوگی ۔ تمام مرحل طے کرتے کرتے نومبر آجائے گا، نومبر میں ابتدائی نتائج کا اعلان ہوا تو الیکشن کمیشن کے لئے ممکن نہ ہوگا کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کرسکے ، آئندہ انتخابات بھی پرانی ہکونسل کے ختم ہونے سے چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان کھٹائی میں پڑ گیای حلقہ بندیوں پر ہی ہونگے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے علاوہ قومی اقتصادی کونسل بھی تحلیل ہوگئی ہے۔ بڑے مالی و اقتصادی فیصلوں کے لئے بھی نومبر کا انتظار کرنا ہوگا۔۔