لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحر یک کا لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر میاں شہباز شر یف کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی شہبا زشر یف اب وزیر اعظم پاکستان بننے کیلئے پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیکر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ یں گے
جبکہ عوامی تحر یک نے انکے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے عوامی تحر یک کے وکلاء نے تمام معاملات کو حتمی شکل بھی دینا شروع کردی ہے ۔