پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کا اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کو اتحاد سے نکالنے کا معاملہ پر وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک عمران خان سے شدید ناراض ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان ‘ شہرام ترکئی اور شاہ فرمان کے مطالبے پر قومی وطن پارٹی کو اتحاد سے نکالا گیا۔ شاہ فرمان کے اعلان کے بعد عمران خان نے پرویز خٹک کو آگاہ کیا۔
اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کو اتحاد سے نکالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک عمران خان سے شدید ناراض ہو گئے۔ پی ٹی آئی رنماؤں عاطف خان ‘ شہرام ترکئی اور شاہ فرمان کے مطالبے پر قومی وطن پارٹی کو نکالا گیا۔ شاہ فرمان کے اعلان کے بعد عمران خان نے پرویز خٹک کو آگاہ کیا۔ یوم تشکر جلسے کے بعد عمران خان پرویز خٹک سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ پرویز خٹک ‘ عاطف خان اور شہرام ترکئی کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔