چیچہ وطنی(آئی این پی )مسائل سے پریشان خواتین کوجھانسہ دیکر انکی آبروریزی کرنیوالے چار جعلی پیروں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ماموں کانجن کے رہائشی فرحت عمران کی بیوی نرینہ اولاد کیلئے دم کروانے ہڑپہ میں واقع دربار محمودلنگاہ پرآئی تو جعلی پیربابا محمد رمضان نے اس سے بھاری رقم لیکر مقامی قبرستان میں نیم برہنہ ہوکرنہانے کو کہا اور نازیبا حرکات بھی کیں،
پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کی رپورٹ پر دربار پرچھاپہ مارا توملزم بابارمضان اور اسکے تین دیگر ساتھی اقبال شاکر،محمدفاروق اور غلام نبی مختلف خواتین کوجھانسہ دیکر ان سے رقم بٹورنے میں مصروف تھے، اس موقع پر انکشاف ہوا کہ جعلی پیر متعدد خواتین کوزیادتی کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں،پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔