لاہور( این این آئی)ہکلہ تاڈیرہ اسماعیل خان 285 کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کا کام اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا ۔وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا حصہ ہے جس پر 129 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
حکومت نے بسیمہ، خضدار 106کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کیلئے بھی15 ارب روپے مختص کئے ہیں۔اس طرح تھاکوٹ حویلیاں 118کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کیلئے 21 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔