اسلام آباد(آن لائن)ترقی کے منتظر سرکاری افسران بھی پانامہ کی زد میں آگئے ، نوازشریف کی نااہلی کیساتھ ہی وفاقی وزارتوں ،ڈویژ ن اوردیگر محکموں کے گریڈ20اور21 کے 150سے زائد افسران کی ترقیاں 2ماہ تک لٹک گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کامنصب خالی ہونے کے بعد سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے گریڈ 20 اور 21 میں 150 سے زائد ا فسران کی ترقی کیلئے بھجوائی گئی سفارشات پر منظوری کامعاملہ دو ماہ تک موخر ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی وزارتوں ،ڈویژ ن اورمحکموں میں گریڈ 22کی خالی اسامیوں پرترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی اجلاس مستقل وزیراعظم آنے کے بعد بلایا جاسکتا ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے 19 تا 23 جو ن کو ہونے والے اجلاس میں گریڈ20اور 21میں 150 سے زائد افسران کو ترقی دینے کی سفارشات منظوری کیلئے گزشتہ ہفتے وزیراعظم کوبھجوائی تھیں۔ وزیراعظم کامنصب خالی ہونے کے بعد وفاقی وزارتوں ،ڈویڑن او رمحکموں میں گریڈ 22کی 20 سے زائد خالی اسامیو ں پر ترقی کیلئے ہائی پاور اجلاس تیسری مرتبہ دو ماہ کیلئے موخر ہونے کاامکان ہے۔