شہباز شریف کو مشورہ ہے ایک کی بجائے زیادہ حلقوں سے لڑیں،آپ کیلئے کامیابی کا کوئی چانس نہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

30  جولائی  2017

لاہور( این این آئی) حلقہ این اے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ ایک کی بجائے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑیں کیونکہ آپ کیلئے کامیابی کا کوئی چانس نہیں ، نواز شریف چار سالوں میں ایک بار بھی اپنے انتخابی حلقے میں نہیں آئے ، شہباز شریف ہیٹ اور بوٹ پہن کر سیوریج کے پانی میں ڈوبے حلقے میں ووٹ مانگنے کیلئے نکلیں ۔

یوم تشکر کی تقریب میں کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور حلقے کے عوام بہت پرجوش ہیں اور وہ این اے 120سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے نام کا اعلان ہوتے ہی انتخابی مہم شروع کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔ اس حلقے میں پیسے والے لوگ نہیں جنون والے لوگ ہیں جو (ن) لگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ہم حکومتی مشینری او راس کی دھونس دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف نے چار سالوں میں ایک بار بھی این اے 120کا دورہ نہیں کیا اور حلقے کی حالت سب کے سامنے ہے ۔ شہباز شریف ہیٹ اور بوٹ پہن کر ووٹ مانگنے نکلیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا ۔ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ ایک حلقے کی بجائے زیادہ حلقوں سے لڑیں کیونکہ اب آپ کے لئے کامیابی کا کوئی چانس نہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…