اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف چلے گئے لیکن۔۔۔! برطانوی اخبار دی گارڈین نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف چلے گئے لیکن۔۔۔! برطانوی اخبار دی گارڈین نے بڑا دعویٰ کر دیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پاناما فیصلے پر غیر ملکی اخبارات نے مختلف تجزیے کئے ہیں، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ پاکستانی عدالت نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے، اخبار کے مطابق نواز شریف کا نام اگرچہ پاناما پیپرز میں نہیں ہے اور ایسا کوئی ثبوت بھی نہیں کہ انہوں نے سرکاری اختیارات کو نجی فائدے کے لیے استعمال کیا ہو۔ ججز نے انہیں اثاثے چھپانے پر نا اہل قراردے دیا۔ اخبار کے مطابق نواز شریف

کو فارغ کرنے سے ملک کا سیاسی توازن خراب ہو جائے گا۔ غیرملکی جریدے بلومبرگ نے نواز شریف کے ہٹائے جانے کی خبر کو بری خبر لکھا، اخبار کے مطابق نواز شریف پر بظاہر کرپشن کے الزامات تھے لیکن انہیں اقتدار سے ہٹائے جانے کے عوامل پریشان کن ہیں۔ دوسری طرف برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنے تجزیے میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف تو چلے گئے مگر پاکستان میں ہائی لیول کرپشن کا معاملہ ویسے کا ویسا ہی ہے۔ بھارتی اخبارات نے بھی نواز شریف کی نااہلیت کو پاک بھارت امن کے لیے اچھا قرار نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…