اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے نااہلی کا حکم آنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پنجاب ہاؤس پہنچنے پر ان کا وہاں استقبال وزیراعلیٰ پنجاب
شہبازشریف کریں گے، ٹی وی ذرائع کے مطابق جب وزیراعظم نواز شریف سے کہا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کیونکہ مشاورتی عمل جاری ہے اور ایسے میں پنجاب ہاؤس جانے کا سوچنا؟ اس پر نواز شریف نے جواباً کہا کہ میں اپنا منصب چھوڑ چکا ہوں اس لیے میرے یہاں رہنے کا جواز نہیں بنتا اور پنجاب ہاؤس میں مشاورتی عمل جاری رکھا جائے گا۔