اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بعد عمران خان بھی فارغ، مزید بڑی شخصیات کا نمبر بھی لگ گیا، تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ دیتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے تو دیا ہے، اس فیصلے کی رو سے دیکھاجائے تو سیاسی بحران پیدا ہونے والا ہے اور اس کی وجہ سپریم کورٹ میں موجود عمران خان، جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں پر کیسز ہیں جن کی سماعت بھی ہو رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، عدالت کی طرف سے ان پر آئین کے آرٹیکل 62,63 کا اطلاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے اوپر بھی اسی طرح کیسز کی سماعت ہو رہی ہے جن کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا۔ اگر سپریم کورٹ نواز شریف کو صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل قرار دے سکتی ہے تو پھر عمران خان بھی آرٹیکل 62,63 کی زد میں آتے ہیں، سپریم کورٹ انہیں بھی نااہل قرار دے سکتی ہے، اگر اس آرٹیکل 62,63 کی روایت پڑ گئی تو سیاسی جماعتوں میں نااہلی کی لائن لگ جائے گی، سب سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم نوازشریف سے ہونا چاہیے اور اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب ہونا چاہیے، اس فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی بھی خوف کا شکار ہے جس کی وجہ آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے کیسز ہیں جن میں مراد علی شاہ سمیت بہت سے ایسے رہنما ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں، پاناما کیس میں پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی خاطر خواہ مدد نہیں کی جس بناء پر مسلم لیگ (ن) بھی پیپلز پارٹی کی مدد نہیں کرے گی۔ اس طرح بہت سے رہنما نااہلی کی زد میں آ جائیں گے۔