بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد دانیال عزیز کی کیا حالت ہوئی اور کس طرح ٹانگیں کانپ رہی تھیں؟

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی ا ین پی) پانامہ کیس میں میڈیا میں حکومت کی بھرپور ترجمانی کرنے والے رہنما دانیال عزیز پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد کمرہ عدالت سے لڑکھڑاتے ہوئے روانہ ہوگئے‘ پاکستان تحری کانصاف کے کارکنوں نے ان کا گھیرائو کیا اور گو نواز گو اور عمران خان وزیراعظم کے نعرے لگائے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز انتہائی افسردہ نظر

آئے اور لڑکھڑاتے ہوئے کانپتی ٹانگوں سے  کمرہ عدالت سے چلے گئے اور میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔دوسری جانب اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ملکی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی اور وزارت اعظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد وزیر اعظم ہاوس میں بھی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے چودھری نثار علی خان کو دوبارہ وزیر اعظم ہاوس بلا لیا گیا۔ جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پروٹوکول میں بھی اضافہ کر دیا گیا، یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کے پر غور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔نوازشریف، ن لیگ کیساتھ اپنی ساری زندگی داؤ پر لگائی کبھی مڑکر نہیں دیکھا لیکن مجھے سینیر ترین مشاورت میں مجھے نہیں بلایا گیا اور بن بلائے میں جاتا نہیں، نہ میں کبھی گیا، میرے لیے یہ کہنا تضحیک آمیر ہے کہ مجھے مشاورت سے الگ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 33 سال سے وہ ہر میٹنگ میں موجود ہوتے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دونگا اور پھر الیکشن

نہیں لڑوں گا ۔دوسری جانب پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔جمعہ کو تمام پاکستانی نیوز چینلز کے علاوہ بھارت،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،روس سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے بھی پاناما کیس میں

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر تبصرے اورتجزیے شروع ہوگئے قانونی اور سیاسی ماہرین نے نوازشریف کی نااہلی پر اپنی مختلف رائے کا اظہا رکیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…