جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف عہدے سے سبکدوش کابینہ تحلیل کر دی گئی

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سے پانامہ کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف عہدے سے سبکدوش اور وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق نواز شریف عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور وفاقی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ نئے وزیر اعظم کیلئے حتمی مشاورت جاری ہے جس کے بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔

نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد وزیر اعظم ہائوس میں ہنگامی اور اہم ترین اجلاس جاری ہے جس میں پی ایم ایل این کے آئندہ کے وزیر اعظم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔نواز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور سردار ایاز صادق کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے دیا گیا ہے اور اس پر حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ (ن) لیگ کے اہم رہنما اور وفاقی وزرا اس وقت وزیر اعظم ہائوس میں موجود ہیں۔ قبل ازیںوزیر اعظم ہائوس پہنچنے والے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار عین سپریم کورٹ کے فیصلے کے وقت وزیراعظم ہائوس سے پنجاب ہائوس کیلئے روانہ ہو گئے۔مزید برآںمیڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے کے بعد حکم جاری کیا ہے کہ شریف خاندان کےتمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تا کہ ان میں سے کوئی بیرون ملک نہ جا سکے۔ مسلم لیگ نون کے اہم راہنماءاور وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف دودن سے ملک سے باہر ہیں اور نیویارک میں ایک دوست کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں -مسلم لیگ نون کی میڈیا ٹیم کے اہم رکن طلال چوہدری کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی دو دن پہلے ملک سے باہر چلے گئے تھے اسی طرح کئی دیگر وزراءاور اراکین اسمبلی بھی بیرون ملک چلے گئے ہیں -مسلم لیگ نون کے قریب سمجھے جانے والے کئی بیوروکریٹس‘وزراءاور اراکین پارلیمنٹ نے اپنے خاندان پچھلے ہفتے بیرون ممالک بجھوادیئے تھے-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…