منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاناما کیس فیصلہ،وزیراعظم کے مالدیپ سے آتے ہی رفقاء سے مشورے، ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ کون جائے گا؟

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل ممکنہ صورتحال پرغورکیلئے وزیراعظم نے رفقاء اورمعاونین سے سرجوڑلئے ،تحریک انصاف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ،سیاسی جماعتوں کے راہنماسپریم کورٹ جائیں گے ،ن لیگ کی جانب سے صرف مریم اورنگزیب جائیں گے ۔اسلام آبادمیں ریڈالرٹ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاناماکیس کے فیصلے کی خبرآتے ہی وزیراعظم محمدنوازشریف نے

رفقاء اورمعاونین کووزیراعظم ہاؤس بلالیا،جہاں پربندکمرے میں فیصلے کے بعدممکنہ صورتحال پرغورکیاگیا۔بندکمرے میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلا س سے اٹارنی جنرل بھی قانونی مشیروں کے لئے شریک رہے ۔دوسری جانب عدالت کافیصلہ سننے کیلئے سیاسی رہنماؤں نے بھی سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیاہے ۔شیخ رشیدکاکہناہے کہ جمعہ کوتاریخی دن ہے ،فیصلے سننے سپریم کورٹ جاؤں گا۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں ۔اورقیادت کواسلام آبادطلب کرلیاگیاہے ۔عمران خان کے ہمراہ مرکزی قیادت بھی فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائے گی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانیئربخاری،لطیف کھوسہ ،قمرزمان کائرہ اورندیم افضل چن ،جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق ،مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین بھی سپریم کورٹ جائیں گے ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم اورنگزیب کانام سامنے آیاہے ۔دوسری جانب جمعہ کے دن اسلام آبادمیں ریڈالرٹ ہوگااورپولیس کے ساتھ ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…