اسلام آباد(آن لائن)پانامہ کے فیصلے کی خبرملتے ہی وزراء میں کھلبلی مچ گئی۔نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ لیگی وزراء یورپ کے ویزوں کیلئے درخواستیں دینے لگے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے پورے خاندان کے ویزے لگوالئے ۔ رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کی خبرملنے
کے بعد وفاقی وزراء نے یورپ کے لئے ویزوں کے لئے تگ ودوشروع کردی ۔2لیگی وزراء یورپ کے کاشینجن ویزے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے پورے خاندان کے ویزے لگولئے ۔جبکہ خواجہ آصف نے بھی پورے خاندان کے ویزوں کیلئے درخواست دیدی۔