اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہو یا نواز شریف کیخلاف میں دونوں صورتوں میں وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا ، قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دوں گا اور سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اپنی پریس کانفرنس میں وزارت اور سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا
مگر پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یہ کہنا چا ہ رہے تھے کہ کل شام تک میرا یہ فیصلہ تھا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہو یا نواز شریف کیخلاف میں دونوں صورتوں میں وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا ، قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دوں گا اور سیاست بھی چھوڑ دوں گالیکن دوستوں کے دباﺅ اور ان کے بہت زیادہ اصرار پر میں نے یہ فیصلہ تبدیل کیا ہے۔ میڈیا پر وزیر داخلہ کے استعفے کی غلط خبر نشر ہونے کے بعد ترجمان وزارت داخلہ نے اس کی وضاحت بھی کر دی ہے۔ استعفیٰ کی خبریں نشر ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے خان نے خود بھی وضاحت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا، میں نے پھر چند دوستوں کے ساتھ ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس حوالے سے سیاق و سباق کو مدنظر رکھے۔