بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

صدر نیشنل بنک کی تقرری ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ ‘ وفاقی وزیر خزانہ سمیت تما م فریقین کو نوٹسز جا ری

datetime 27  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بنک سعید احمد خان کی تقرری کے حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ ‘ وفاقی وزیر خزانہ ‘ وزارت فنانس ‘ گورنر اسٹیٹ بنک ‘ ڈی جی ایف آئی اے اور سعید احمد خان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل بنک سعید احمد خان کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ پرمشتمل جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی ۔

دوران سماعت درخواست گزار راؤ توفیق کی جانب سے جی ایم چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے کہ جے آئی ٹی نے سعید احمد پر فوجداری جرم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ فوجداری جرم میں ملوث ملزم کو صدر نیشنل بنک تعینات نہیں کیا جا سکتا ۔ سعید احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور تمام مراعات واپس لی جائیں ۔ نیشنل بنک میں کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے سربراہان کی تقرری غیر قانونی ہے ۔ واضح رہے کہ نیشنل بنک یونین کے صدر راؤ توفیق کی جانب سے سعید احمد کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے جس پر عدالت نے پی ایم سیکرٹریٹ‘ وفاقی وزیر خزانہ ‘ وزارت فنانس ‘ گورنر اسٹیٹ بنک ‘ ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…