اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کا روسٹر جاری، 11اگست کیلئے نئے بنچ تشکیل دے دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے روسٹر جاری کرتے ہوئے 11اگست کیلئے نئے بنچ تشکیل دے دئیے ہیں۔ پانامہ بنچ کے دو ججز 11اگست تک اسلام آباد میں نہیں ہونگے۔ جسـٹس اعجاز الاحسن کانام 11اگست تک کسی بنچ میں نہیں۔ روسٹر کے مطابق
جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے چھٹیوں پر چلے جائیں گےجبکہ پانامہ بنچ کے دوسرے رکن جسٹس عظمت سعید سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کرینگے۔واضح رہے کہ تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سنائے جانے کے حوالے سے اپیل بھی کر چکے ہیں جبکہ آج پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے بھی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ کل بروز جمعۃ المبارک سنائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور اگر کل بروز جمعۃ المبارک پانامہ کا فیصلہ نہ آیا تو امکانات ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ اگست کے آخری عشرے میں متوقع ہو گا۔آج پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے بھی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ کل بروز جمعۃ المبارک سنائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور اگر کل بروز جمعۃ المبارک پانامہ کا فیصلہ نہ آیا تو امکانات ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ اگست کے آخری عشرے میں متوقع ہو گا