اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس کا ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس ۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمر وڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا
جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا۔ پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیاتھا۔پولیس کے مطابق فیصلے کے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ۔