پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کو منانے کیلئے شہباز شریف کی سر توڑ کوششیں

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثارسے ملاقات کیلئے پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے، دیگر اہم رہنما بھی ہمراہ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے گئے ہیں جہاں دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔ اس ملاقات میں ن لیگ کے دیگر

اہم رہنما،اسحاق  ڈار اور سعد رفیق  بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف چودھری نثار کے تحفظات دور کرنے کیلئے سر گرم ہیں اور آج کی ملاقات بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔چودھری نثار علی خان کو پاناما کیس کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر تحفظات ہیں جس کا انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کے سامنے اظہار بھی کیا تھا ۔انہوں نے اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کرنا تھی جو تاحال نہیں ہو سکی۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ چوہدری نثار کی جانب سے تاحال معاملات پر قیادت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ناراضگی برقرارہے مگر ان کے موقف اور رویہ میں واضح طور پر نرمی دیکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی ناراضگی ختم کرتے ہوئے دوبارہ سے پارٹی اور حکومت میں فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیں گے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ چوہدری نثار کی جانب سے تاحال معاملات پر قیادت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ناراضگی برقرارہے مگر ان کے موقف اور رویہ میں واضح طور پر نرمی دیکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی ناراضگی ختم کرتے ہوئے دوبارہ سے پارٹی اور حکومت میں فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…