جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

جنرل محمود نے کیا کہا؟ نواز شریف نے دھوکہ دیا، پرویز مشرف کے انکشافات کے جواب میں چوہدری نثار بھی بول پڑے، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ12 اکتوبر 1999کے مارشل لاء کے دنوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود کو واضع کیاتھا کہ اگر میں نے نوازشریف کو دھوکہ دیا تو ساری زندگی اپنے ضمیر کا سامنا نہیں کرسکوں گا ، میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیاکہ نوازشریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد آمر پرویز مشرف کی جانب سے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی گئی ،

میں مارشل لاء کے دنوں میں علیل اور گھر میں نظر بند تھا اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمود میرے پاس آئے ، میں نے ان کے سامنے عہد کیا کہ نہ میں نوازشریف کو دھوکہ دوں گا ،نہ ہم خیال گروپ میں شمولیت اختیار کروں گا اور نہ ہی پرویز مشرف کے مارشل لاء کے حق میں کوئی بیان جاری کروں گا ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے انہیں ٹیلیفون کیا اور مبینہ طور پر پرویز مشرف کی طرف سے 1999کے مارشل لاء کے دنوں میں وزارت عظمیٰ کی پیشکش اور اس دعوت کو ان سے منسوب کئے جانے کے تاثر کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے اسے مکمل مسترد کیا اور وضاحت کی کہ اس معاملے کی کہانی کچھ مختلف ہے ، اس کے بعد وزیرداخلہ نے اوپر بننے والے حالات کی کہانی سنائی اور بتایا کہ اصل واقعہ کچھ یوں تھا کہ 1999میں نوازشریف حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور مجھے گھر میں نظر بند کردیا گیا ،میرے گھر کو مکمل طور پر فوجیوں نے گھیرا ہوا تھا ، میں اپنے کمرے میں بیماری کی حالت تھا اور ڈاکٹر کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک باہر سے کسی کے آنے کی آواز آئی میں نے اپنے کمرے سے باہر نکل کر دیکھا تو وہ ڈاکٹر کی بجائے لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمود تھے ، میں نے ان سے کہا کہ اس سے پہلے کہ آپ مجھ سے کچھ کہیں میں آپ کو تین چیزیں بتا دوں ،

سب سے پہلے یہ کہ میں آپ پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں نوازشریف کو دھوکہ نہیں دوں گا ، دوسری بات یہ کہ میں ہم خیال گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا اور تیسری بات یہ کہ میں پرویز مشرف کے مارشل لاء کے حق میں کوئی بیان جاری نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میری تینوں باتیں سن کر لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمود نے کہا کہ آپ نوازشریف کو دھوکہ نہیں دیں گے اس کے باوجودکہ نوازشریف آپ کے ساتھ دھوکہ کر چکے ہیں ، اس پر میں نے جنرل محمود سے کہا کہ اگر میں نے نوازشریف کو دھوکہ دیا تو ساری زندگی اپنے ضمیر کا سامنا نہیں کرسکوں گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…