جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران سیریز کے خالق اردو کے معروف رائٹر ا بن صفی کی برسی،انہوں نے ایسا کیا کام کیا تھا جو آج تک کوئی نہیں کرسکا؟جانیئے

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اردوکے معروف رائٹر ابن صفی کی 37ویں برسی آج ( بدھ ) 26جولائی کومنائی جائے گی ۔ ابن صفی 6جولائی 1928ء کو بھارتی شہراتر پردیش کے ضلع الہ آباد کے معروف قصبے نارا میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام اسرار احمد تھا ۔انہوں نے تعلیم آگرہ یونیورسٹی سے حاصل کی تھی اور بطور شاعر وہ اپنا نام اسرار ناروی لکھتے تھے ۔ابن صفی 1952 میں الہ آباد سے ہجرت کر کے کراچی آگئے ۔

ابن صفی نے اپنی زندگی کی شروعات شاعری سے کی تھی ۔ پھر طنزیہ او رمزاحیہ مضامین لکھے جن کی تعداد بھی دو سو سے کم نہیں ۔ انہوں نے کئی انگریزی ناولوں کے اردو میں ترجمے بھی کئے ۔ لیکن انہیں تو خود اردو کا عظیم جاسوسی ناول نگار بننا تھا ۔ اس لئے انہوں نے شاعری اور مزاح نگاری ترک کرکے جاسوسی ناول لکھنے شروع کر دئے ۔ 1952 میں ان کا پہلا جاسوسی ناول دلیر مجرم شائع ہوا تھا ۔ جس میں انہوں نے اپنے لافانی کردار فریدی اور حمید کو پیش کیا ۔ بعد میں ایک دوسرے سریز میں انہوں نے جاسوس عمران کا کردار پیش کیا اور یہ کردار بھی یادگار بن گیا ۔ انہوں نے 20 برس کے مختصر عرصے میں 250 سے زیادہ جاسوسی ناول لکھے ۔ یعنی تقریبا ہر ماہ ایک ناول لکھا ۔ حالانکہ پھر ان کے ناول ہر ماہ کراچی اور الہ آباد دونوں جگہوں سے شائع ہونے لگے ۔ ان کے ناولوں کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ بک سٹال پر آتے ہی یہ ناول ختم ہو جاتے تھے ۔ بلکہ کچھ پبلشر نے ان کے نام کی مقبولیت کا یہ فائدہ اٹھایا کہ ان کے نام سے یا ان کے ملتے جلتے ہوئے نام سے سیکڑوں جاسوسی ناول شائع کر دئیے لیکن ان ناولوں میں زبان و بیان کا انداز ہی مختلف تھا ۔ ابن صفی نے بار بار تردید کی کہ یہ ناول ان کے لکھے ہوئے نہیں ہیں لیکن سرقہ کرنے والے پبلشروں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ۔

بے حد تیز رفتاری سے لکھنے والے ابن صفی 1957 میں شدید طور پر بیمار ہو گئے اور تین برسوں تک انہوں نے کچھ بھی نہیں لکھا لیکن صحت یابی کے بعد ان کا پہلا ناول 1960 میں ڈیڑھ متوالے کے نام سے شائع ہوا اور اس کی اتنی زبردست پذیرائی ہوئی کہ پندرہ دنوں کے اندر ہی اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کرنا پڑا۔ ابن صفی کے ناول درجنوں زبانوں میں ترجمہ ہو کر مقبول ہو چکے ہیں اور ان کی سب سے بڑی مقبولیت تو یہ تھی کہ انگریزی کی مشہور ادیب اگاتھا

کرسٹی نے کہا تھا اگر چہ میں اردو نہیں جانتی لیکن مجھے بر صغیر کے جاسوسی ناولوں کے بارے میں معلومات ہیں وہاں صرف ایک ہی حقیقی جاسوسی ناول نگار تھا ابن صفی ۔ اس بڑے اردو ادیب کو یہ عظیم الشان خراج عقیدت ہے ۔اردو کے اس عظیم ادیب 52 سال کی عمر میں 26 جولائی 1980 کو کراچی میں انتقال کر گئے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…