جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

ایک اورنئی موٹر وے کی تعمیر کا اعلان کردیاگیا

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)اگلے مرحلے میں چکدرہ سے مینگورہ اور پھر کالام تک موٹروے تعمیر کیا جائیگا،صوبائی وزیر کھیل و ثقا فت، میوزیم و امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملا کنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ملاکنڈ ڈویژن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے 40 ارب روپے کی لاگت کے چکدرہ تک سوات موٹر وے کے عظیم منصوبے پر زور و شور سے کام کروا رہی ہے

اور انشاء اللہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اگلے مرحلے میں چکدرہ سے مینگورہ اور پھر کالام تک موٹروے تعمیر کیا جائیگاجس سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ ملے گا ور لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہو جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹو شو مئی سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم کارکن طوطی میٹ، حاجی گل امین، خائستہ خان ماما، گل محمد، حاجی جمعہ گل، عمر محمد، محمد رحیم ، رحمت گل، نعمت اللہ، تاج رحمان ، مسافر ، بخت زمین، خان زمین ،رحیم استاز اور باچا زادہ نے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جبکہ اجتماع سے ناظم ویلج کونسل گولئیری، شاہ وزیر خان ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما ملک اختر علی خان اور حاجی سر زمین خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخصیات کی شمولیت سے تحصیل مٹہ سوات میں مسلم لیگ ن کو زبر دست دھچکہ لگا اور ان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن گئی ہے ۔ محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو اپنی اور پارٹی قائدین کی جانب سے مکمل تعاؤن کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ جنت نظیر وادی سوات کو ماضی میں ایک سازش کے تحت امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے ساتھ اور پسماندہ رکھا گیا تھا،

مگر اسکے برعکس پی ٹی آئی نے صوبے میں اقتدار سنھبال کر سب سے پہلے پائیدار امن و امان کے قیام اور ضلع سوات کی تعمیر و ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اورٹھوس اقدامات اٹھائے جنکی بدولت آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ضلع سوات سمیت پورے صوبے میں مثالی امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر طرف ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔

انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 ارب روپے کی لاگت سے آبنوشی کے 24 ٹیوب ویلز کی تنصیب ، 60 کروڑ روپے کی لاگت سے گبین جبہ سحرہ روڈ ، 1 ارب روپے کی لاگت سے مٹہ تا فاضل بانڈہ روڈ اور کروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ محمود خان نے سپاسنامے میں پیش کردہ مسائل کے جواب میں تیترو کیلئے بجلی سمیت متعدد سکیموں کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…