اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما کا تحریک انصاف کے رہنما پر جیل میں تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں، پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شکیل باجوہ نے عمر کوٹ کی ذیلی جیل پر رات گئے دھاوا بولا اور پی ٹی آئی کے رہنما نواب زید تالپور کے ساتھ بدسلوکی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق نواب زید تالپور کنری پولیس سٹیشن پر حملے
کے الزام کی وجہ سے قید میں ہیں۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما شکیل باجوہ کنری ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی نواب تیمور تالپور کے کہنے پر شکیل باجوہ نے پولیس پروٹوکول کے ہمراہ جیل میں دھاوا بولا اور تحریک انصاف کے رہنما نواب زید تالپور کو شدید زد و کوب کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔