اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار نے الزام لگایا ہے کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کپمنی کے ملازم ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کردی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کپمنی کے ملازم نکلے خواجہ آصف نے بھی اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔
سیالکوٹ کا درباری خواجہ بھی اقامے والا نکلا۔ ہور اقامے لوّوٗ؟ ? pic.twitter.com/ghxZY4jtL3
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 25, 2017