ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

کرسی پر بیٹھ کر پریس کانفرنس کیوں نہیں کی؟چوہدری نثار کا حیرت انگیز جواب

datetime 24  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں کرسی اٹھوا دی، بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کی، جب وزیر داخلہ پریس کانفرنس کیلئے ہال میں پہنچے تو ان کیلئے کرسی رکھی گئی تھی تاہم انہوں نے کرسی ہٹا کرڈائس لگانے کا کہا اور انہوں نے کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کی, جس کے بعد انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کوئی وزنی چیز اٹھائی جس کی وجہ سے مسلسل کئی ہفتوں سے کمر میں درد ہے جو اب شدت اختیار کر چکا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرسی پر بیٹھ کر پریس کانفرنس اسلئے نہیں کی کہ آپ لوگ مجھے اٹھتے اور بیٹھتے وقت ہونے والی تکلیف دیکھ نہ سکیں۔گزشتہ روز طبیعت اتنی خراب تھی کہ میں اٹھ بھی نہیں سکتا تھا اسلئے پریس کانفرنس ملتوی کی۔آج بھی صحت مکمل طور پر ٹھیک نہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ  5بجنے کا انتظار کرتے رہے۔ پیر کو وہ دوپہر ایک بجے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے تھے اور سوچا کہ میں خود بھی اس کرب سے نکلوں اور میڈیا کو بھی نکالوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…