لاہور(آئی این پی) لاہورمیں دہشت گردی سے چند قدم پر موجودہ ارفع کر یم ٹاور میں وزیر اعلی شہباز شر یف کے کیمپ آفس اور چین سمیت کئی ممالک کی آٹی کمپنیوں کے200 دفاتر موجود ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ شہبازشر یف آئی ٹی اور سیف سٹی منصوبے کے متعلق اجلاسوں کی صدارت یہاں ہی کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ارفیع کر یم ٹاور کے چھٹے فلور پر وزیر اعلی شہبا زشر یف کا کیمپ آفس ہے جبکہ ٹاور کے اندر چین سمیت کئی بیرونی ممالک کی آئی ٹی کمپنیوں کے200دفاتر ہیں جہاں ہر روزنہ سینکڑوں افراد کام کیلئے آتے ہیں ۔
لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد پولیس نے 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہباز شر یف کے کیمپ آفس انکی رہا ئش گاہ اور (ن) لیگ کے مر کزی سیکرٹریٹ کو جانیوالے راستوں کو بند کر دیا ہے اور انکی سیکورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ۔