لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم کسے ہونا چاہئے؟نوازشریف کو یا عمران خان کو؟شاہد آفریدی نے حیران کردیا،”کپتان“ کو اہم مشورہ، تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں اپنے کام میں مزید بہتری لائیں تاکہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ عمران خان محب وطن شخص ہے ،
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اچھا کام کررہی ہے لیکن یہ فی الحال کافی نہیں، نجی ٹی وی پروزیراعظم نوازشریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف قوم سے مخلص ہیں اس لئے عمران خا نکو ابھی مزید انتظارکرنا ہوگا ،شاہد آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان کو بھی جلد”منزل“ مل جائے گی۔