منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’برسات کے موسم میں یہ چیزیں ہرگز مت کھائیں ‘‘   ماہرین صحت نے خبردار کردیا

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)برسات کا موسم بیماریوں کے حوالہ سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے، اس موسم میں ڈائیریا،ہیضہ، بدہضمی، جوڑوں کادرد ،گرمی دانے ،پھوڑے پھنسیاں،خارش،کیل مہاسے ،پاؤں کی انگلیوں کا فنگس وغیرہ بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین امتحانی کمیٹی قومی طبی کونسل حکومت پاکستان حکیم محمد احمد سلیمی ،

ترجمان پاکستان طبی کانفرنس حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم حامد محمود، حکیم حاجی محمد شبیر، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حافظ اسجد رحمان منہاس اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے موسم برسات ،بیماریاں اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حکماء نے کہاکہ اس موسم میں گلی،محلو ں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جوکئی بیماریاں پیداکرنے کا باعث بنتے ہیں۔ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنے گھر کی صفائی رکھیں،بچے ہوئے اناج اور پھل ڈھکن والے ڈسٹ بن میں ڈالیں،فرش فینائل وغیرہ سے دھوئیں،گھر میں نیم کے پتوں،گوگل،گندھک یا اوپلوں کی دھونی دیںیا کوئی بھی جراثیم کش ادویہ کا سپرے کریں۔ پانی ابال کر پئیں،کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔ تربوز،کھیرا،ککڑی، امرود خربوزہ وغیرہ نہ کھائیں۔کھانے پینے والی اشیا ڈھانپ کر رکھیں۔اپنی جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھیں،گیلا لباس نہ پہنیں۔دن میں دو مرتبہ صابن سے صاف پانی سے نہائیں۔رات کو کولر چلا کر مت سوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…