جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہائوس میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس جاری،چوہدری نثار سے پریس کانفرنس مسترد کرنے کی استدعا

datetime 24  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ناراضگی نے حکمران جماعت کونئے امتحان میں ڈال دیا۔اسی تناظرمیں وزیر اعظم ہائوس میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف کے قریبی رفقا، مشیر ، وفاقی وزرا اور قانونی ماہرین شریک ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکو درخواست بھیجی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ پریس کانفرنس کو موخر کیا جائے ۔

اگر کرنی ہی ہے توپریس کانفرنس میں سخت باتیں نہ کی جائیں، اس سے پارٹی معاملات میں مزید بگاڑ پیدا ہو گا۔جس پر وزیر داخلہ نے صاف انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ پریس کانفرنس موخر نہیں ہوگی۔ واضح رہے وزیر داخلہ چوہدری نثار آج شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میںوہ اپنے خلاف ہونے والی سازشوں سے پردہ اُٹھائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پربھی بات چیت جاری ہے۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…