منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

نئے انتخابی قوانین‘ خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینا لازمی ہو گا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)نئے انتخابی قانون میں خواتین کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 5فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ٗ اس اقدام کا مقصد ملک کی نصف آبادی کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کو یقینی بنا نا ہے ٗیہ نیا قانون قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نئے انتخابی قانون 2017میں خواتین کے حوالے سے پورا ایک باب شامل ہے جس میں انتخابی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ان میں خواتین کے ووٹوں کی رجسٹریشن اور انتخابات میں ان کی شرکت کے حوالے سے میڈیا مہم ٗایک حلقہ میں خواتین اور مرد ووٹروں کے درمیان فرق 10فیصد سے کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے،پریذائیڈنگ آفیسر ہر پولنگ سٹیشن پر خواتین اور مرد ووٹو ں کا تناسب پیش کرنے کا پابند ہوگا۔کسی حلقہ میں خواتین کے ووٹ کل ڈالے گئے ووٹوں کے 10فیصد سے کم نکلے تو الیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے گا کہ یہ کسی معاہدہ کی وجہ سے تو نہیں، اگر ایسا ثابت ہوا تو اس پولنگ اسٹیشن یا حلقہ کے نتائج کالعدم قرار دئیے جائیں گے۔سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں 5فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…