اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف کی ایک دن پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی درخواست چوہدری نثار نے مان لی

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو اپنی کانفرنس کمر درد کے باعث ملتوی کرنے کا بیان تو جاری کیا مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ایک دن کے لیے پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی درخواست چوہدری نثار نے مان لی،

ذرائع کا دعوی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اتوار کو اسلام آباد آکر چوہدری نثار سے ملاقات کرنا چاہتے تھے مگر اپنی آنکھ کے آپریشن کی وجہ سے وہ نہیں آسکے البتہ شہبازشریف نے اتوار کو بھی تین بار نثار سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ پریس کانفرنس اس وقت نہ کریں جب تک وہ ان کے تحفظات پر وزیراعظم سے بات نہ کرلیں اور ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے سے نہیں اس میں وزارت سے استعفیٰ دینے کے اعلان سے روک رہے ہیں اور چوہدری نثار کو کوئی بھی بڑا اقدام اٹھانے سے روکنے کے لیے وزراء بھی اتوار کو متحرک رہے اور ان کی کوشش ہے کہ نثار پارٹی اختلافات کو میڈیا میں نہ لائیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے بھی چوہدری نثار سے رابطہ کیا ہے اور چوہدری نثار کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کیونکہ وہ بیگم کلثوم نواز کی بہت عزت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…