اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پارلیمنٹ توڑی گئی تو کیا ہوگا؟چوہدری نثار کیا کررہے ہیں؟خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے پاناماکیس کا فیصلہ کل یا پرسوں آجائے گا ، فیصلہ آیا تو نواز شریف کو جانا پڑے گا ا، اگر نواز شریف جاتے ہیں تو پھر عمران خان بھی جائیں گے تاہم اگر پارلیمنٹ توڑی گئی تو انتخابی اصلاحات کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔سیاست دانوں کا کام محض ووٹ مانگنا نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے۔جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے دنیا میں پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے ،

وزیراعظم کو استعفی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ خود کرنا ہے ان کی اپنی سیاست ہے میں آج بھی انہیں اپنا وزیراعظم مانتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سید خورشید شاہ نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے کے حوالے سے کہا کہ چوہدری نثار انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں جس کے باعث چوہدری نثارپرحکومت کا دباؤ ہے دعا ہے اللہ تعالی چوہدری نثارکوصحت یاب کرے اور وہ صحت یاب ہو کر قوم سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم نقل مافیا نے طالب علموں کو راہ سے ہٹایا ہے چنانچہ ٹھان رکھی ہے کہ صوبے سے امتحانات میں کاپی کلچرختم کریں گے اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔سندھ اسمبلی اور گورنر کے مابین نیب سے متعلق بل پر اختلافات کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ ایک بارنہیں،2 بارنہیں تیسری بارتوگورنرکوقانون منظورکرنا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جتنے مقدمات نیب نے سندھ میں بنائے ہیں اتنے کہیں اور نہیں بنے ہیں جب سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔سید خورشید شاہ نے ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال سے متعلق کہا کہ ریلوے ڈرائیورز کے احتجاج سے عام آدمی مشکلات میں ہے اس لیے ریلوے ڈرائیورز سے درخواست ہے کہ ہڑتال 3 دن کے لیے موخر کریں اور ساتھ ہی حکومت بھی ریلوے ڈرائیورز سے مذاکرات کرے اور ان کے جائزمطالبات مانے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…