اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

میرے اور شریف خاندان کے کیس میں اصل فرق کیا ہے؟عمران خان نے وضاحت کردی

datetime 23  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ تمام چیزیں سپریم کورٹ میں جمع کر ادیں ٗ تاثر دیا جارہاہے کہ میرا اور شریف خاندان کا کیس ایک ہی ہے ٗ میں نے باہر پیسہ کمایا اور پاکستان لایا ٗشریف خاندان نے منی لانڈرنگ کر کے پیسہ باہر بھجوایا ٗ دنیا میں کہیں خیراتی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا ٗ خواجہ آصف کو دنیا اورآخری کی فکر کر نی چاہیے ٗ پوری قوم فیصلے کا انتظار کررہی ہے ٗامید ہے اندھیری رات سے قوم کو نجات ملے گی ۔

اتوار کو یہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بابر اعوان ٗ نعیم الحق اور فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے اخبار پڑھے تو ایسے لگا کہ عمران خان کی منی ٹریل نہیں ملی ۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان یہ تاثر پیدا کر رہا ہے کہ باقی بھی چور ہیں ٗیہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ میرا اور شریف خاندان کا کیس ایک ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ شریف خاندان کے کیس میں منی لانڈرنگ ٗٹیکس چوری ہوئی اور عدالت میں انہوں نے جھوٹ بولا ہے انہوں نے بتایا کہ میرے اوپر کیا کیس ہے ؟ میں نے باہر سے پیسہ کمایا اور پاکستان لایا انہوں نے کہاکہ بنی گالہ کی اراضی کا ریکارڈ ہے انہوں نے بتایا کہ عوام مجھے خیرات دیتی ہے کیونکہ وہ مجھے امانت دار سمجھتی ہے ٗ میں عوام کے سامنے خود کو پیش کرنا چاہتا ہوں عمران خان نے کہاکہ مجھ پر الزام لگا کہ لندن کے فلیٹ کا پیسہ کیسے آیا ؟اس کا سارا منی ٹریل جمائما کے اکاؤنٹ کی ڈ یٹیل کی صورت موجود ہے ۔عمران خان نے کہاکہ لندن کا فلیٹ کس پیسہ سے خریدا اس کی دستاویزات بھی دیں اور میں نے کیری پیکر کا خط بھی پیش کیا کہ کیسے پیسہ آیا ۔ عمران خان نے کہاکہ ایک اخبار نے لکھا کہ قطری خط ہے میں کہتا ہوں کہ اسٹن رابرٹ آج بھی زندہ ہے جس نے کئی کرکٹر سے معاہدے کئے ٗیہ اس کا معاہدہ ہے یہ 25 ہزار ڈالر دیگر کرکٹرز کا بھی معاہدہ تھا

انہوں نے کہاکہ جاوید میانداد ٗ ماجد خان ٗ ظہیر عباس موجود ہیں ہم نے ایک ساتھ معاہدہ کیا تھا انہوں نے کہاکہ قطری خط نواز شریف کا تھا جو آج تک نہیں بتا سکا ۔انہوں نے کہاکہ سسیکس کلب کے ساتھ بھی کرکٹ کھیلی۔ مشتاق احمدنے میرے18سال بعدسسیکس کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ٗاگر مشتاق احمد کو 70ہزارپاؤنڈ سالانہ ملتا تھا تو مجھے کتنا ملتا ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ یہ ریکارڈ نہیں ملاکہ مجھے کتنے پیسے ملتے تھے ٗاس لیے مشتاق کاکنٹریکٹ لگایا ٗسسیکس کلب میں میرا 33فیصد ٹیکس بھی کٹتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ نوے ہزار پاؤنڈ بینیفٹ کی مد میں ایک سال میں ملا ٗکون کہتا ہے کہ منی ٹریل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی میرے ٹیکس سے متعلق چیک کرنا چاہتا ہے تو میں خود لیٹر دوں گا دیکھ سکتا ہے انہوں نے کہاکہ حسین نواز تو ڈیڈ بھی نہ دکھا سکے میں نے مورگیج دکھا دی ٗمیرا کوئی روپیہ باہر نہیں نہ ہی کچھ بے نامی ہے انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے اور ان کے بچوں کی اربوں کی پراپرٹی ہے عمران خان نے کہاکہ میرا فلیٹ 1984 میں 60 لاکھ کا تھا ۔

خواجہ آصف پر تنقیدکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کو آخرت کی فکر کرنا چاہئے ٗ اس کوڈر ہے کہ اس کی باری بھی آنی ہے انہوں نے کہاکہ اپنی چوری بچانے کیلئے خیراتی ادارہ کے بارے بات کرتے ہیں ٗشوکت خانم کے اکاؤنٹ میں جو غلط ہے عدالت لائیں ٗیہ شریف خاندان کے اثاثے نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ آپ کارروائی کیوں نہیں کرتے چار سال سے گھٹیا الزامات لگا رہا ہے ٗ عمران خان نے کہاکہ جو لوگ نواز شریف کی حمایت میں نکل رہے ہیں وہ بھی مجرم ہیں

عمران خان نے کہاکہ مریم نواز چار محلات کی مالکہ نکلی ہیں ٗنواز شریف ایف زیڈ ای کمپنی کے چیئرمین نکلے۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ گلف اسٹیل جسٹس ڈیپارٹمنٹ دبئی نے کہا کہ وہ نقصان میں تھی ٗانھوں نے جعل ٗسازی کی اور عدالت میں جاکر جھوٹ بولا انہوں نے کہاکہ قوم فیصلے کا انتظار کررہی ہے اور ہمیں امید ہے قوم کو اس اندھیری رات سے نجات ملے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ برطانوی ان لینڈریونیوسے فلیٹ کی خریدوفروخت کی معلومات لی جاسکتی ہے تاہم حکمران ابھی تک لندن فلیٹس کامنی ٹریل ثابت نہیں کرسکے

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…