اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ایس ڈی او کا بیٹا آکسفورڈ میں کیسے داخل ہو گیا، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں عمران خان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اب حساب 1970یا 80سے نہیں ہو گا، عمران خان کے وکیل بیرسٹر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں
عمران خان کی تاریخ پیدائش سے ان کا پس منظر بیان کیا ہے اس لئے وہ اس سوال کا جواب بھی دیں کہ ایک معمولی ایس ڈی او لاہور کے علاقے زمان پارک میں کیسے گھر بنا سکتا ہے اور اس کا بیٹا آکسفورڈ جیسی دنیا کی مہنگی ترین یونیورسٹی میں1969میں کیسے تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے عمران خان کے والد پر کرپشن کا سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپشن کے پیسے سے تعلیم حاصل کرتے رہے اور کھاتے پیتے رہے۔ بیرسٹر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں عمران خان کی تاریخ پیدائش سے ان کا پس منظر بیان کیا ہے اس لئے وہ اس سوال کا جواب بھی دیں کہ ایک معمولی ایس ڈی او لاہور کے علاقے زمان پارک میں کیسے گھر بنا سکتا ہے اور اس کا بیٹا آکسفورڈ جیسی دنیا کی مہنگی ترین یونیورسٹی میں1969میں کیسے تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے عمران خان کے والد پر کرپشن کا سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپشن کے پیسے سے تعلیم حاصل کرتے رہے اور کھاتے پیتے رہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا بھی موجود تھی۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!