بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار نے پریس کانفرنس ملتوی کردی

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کمر میں تکلیف کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔پریس کانفرنس صرف طبعیت ناساز ہونے کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

اس سے پہلے یہ خبریں بھی چل رہی تھیں کہ وہ آج پارٹی کیلئے مردبحران کے نعرے کوسچ ثابت کر دکھائیں گے،پارٹی یاعہدے سے مستعفی ہونے کی بجائے سیاسی مخالفین کومنہ توڑ جواب دینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد بعض وجوہات کی بناء پراپنے اصولی مئوقف پرڈٹے رہے تھے۔ جس کے باعث انہوں نے وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی۔اسی تناظر میں ن لیگ کے سیاسی مخالفین اور میڈیاکے کچھ لوگوں نے منفی پروپیگنڈا شروعکردیاکہ چوہدری نثار کسی دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔لیکن ذرائع مطابق چوہدری نثار آج پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت یاپارٹی پالیسیوں کیخلاف نہ تو اپنے عہدے اورپارٹی سے استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی پارٹی کوخیرباد کہیں گے۔بلکہ چوہدری نثارسیاسی مخالفین کو دوٹوک الفاظ میں نہ صرف اپنا موقف پیش کریں گےبلکہ پارٹی قیادت اور جمہوریت کے حق میں بھی اپنے موقف کوواضح کرینگے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…