اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیارہ عطارد کی سطح قریب سے گزرنے والے دمدار ستاروں سے گرنے والی گرد کی وجہ سے کالی ہوئی ہے۔عطارد بہت کم روشنی منعکس کرتا ہے، تاہم اس کی سطح پر لوہے کی مقدار بہت کم ہے، جس کے باعث اس کی سطح کے کالے ہونے کی وجہ لوہے کے باریک ذرات نہیں ہو سکتے۔عطارد کی سطح کی رنگت کے راز سے پردہ اٹھانے کے لیے سائنس دانوں نے سب سے پہلے یہ تخمینہ لگایا کہ گزرتے ہوئے دمدار ستاروں سے عطارد پر کس قدر کاربن آلود مواد گر سکتا ہے۔عطارد دراڑوں کی وجہ سے سات کلومیٹر سکڑ گیا ہے عطارد پر پانی کی موجودگی کے آثاراس کے بعد انھوں نے چینی سے لپی ہوئی ایک چٹان پر پروجیکٹائل پھینکے تاکہ کاربن کے سیاہ کرنے کے عمل کی تصدیق کی جاسکے۔ان کی تحقیق کے نتائج جریدے ’نیچر جیوسائنس‘ میں شائع ہوئے ہیں، اور ان کی مدد سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ عطارد کی سطح کی رنگت اربوں برس کے عمل کے دوران دمدار ستاروں سے گرنے والی گرد کی وجہ سے سیاہ پڑ گئی ہے۔سائنس دانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کاربن سے بھرپور شہابِ ثاقب کے ننھے ذرات عطارد سے ٹکراتے رہے ہیں، اور یہی عطارد کی پراسرار سطح کا باعث ہیں۔تحقیق کار لارنس لِورمور نیشنل لیبارٹری کی ڈاکٹر میگن بروک سائل کہتی ہیں: ’بہت عرصے سے کہا جا رہا تھا کہ عطارد کی سطح سے روشنی کم منعکس ہونے کی وجہ ایک پراسرار سیاہ مادہ ہے۔ لیکن اس سے پہلے اس بات کو نظرانداز کیا گیا تھا کہ عطارد پر دمدار ستاروں سے آنے والا بہت سا مواد گرتا رہتا ہے۔‘عطارد ایک رنگ شدہ سیارہ ہے۔براو¿ن یونیورسٹی کے پیٹر شلزنظامِ شمسی جب تشکیل پا رہا تھا اس وقت جو مواد سورج یا سیاروں کا حصہ نہیں بن سکا، وہ دمدار ستارے بن گیا۔ یہ ستارے سورج کے گرد لمبوترے مدار میں چکر لگاتے ہیں اور سورج کے قریب پہنچ کر ان کا بیشتر حصہ منتشر ہو جاتا ہے۔ اس سے جو گرد پیدا ہوتی ہے اس کا ایک چوتھائی حصہ کاربن پر مشتمل ہوتا ہے۔ سائنس دانوں نے اس حصے کی نمائندگی چینی کے ذرات کی مدد سے کی۔تجربات سے معلوم ہوا کہ کاربن سیاہ رنگت پیدا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے ناسا کی چار میٹر کی توپ استعمال کر کےپانچ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک چٹان کے اوپر ننھے پروجیکٹائل پھینکے۔ چٹان پر چینی کا لیپ ٹکراو¿ کے بعد پگھل کر کاربن پیدا کر دیتا تھا جس سے چٹان سیاہ پڑ جاتی تھی۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہی عمل عطارد پر بھی ہو رہا ہے۔تحقیق کے شریک مصنف براو¿ن یونیورسٹی کے پیٹر شلز کہتے ہیں کہ عطارد ایک رنگ شدہ سیارہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رعونت پر بکھری ہوئی خاک
-
ٹیلی نار کمپنی کا کروڑوں لوگوں سے تاریخی فراڈ
-
خاتون افسر کو قیدی کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر قید کی سزا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب متوقع؟ تاریخ سامنے آگئی
-
بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے
-
ویوین کی بیٹی کو جنم دینے کے باوجود ان سے شادی کیوں نہ کی؟ نینا گپتا نے بتا دیا
-
بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
400 خاندانوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت
-
پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
-
اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، مراسلہ جاری
-
سوئی سدرن نے رمضان المبارک کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا
-
بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری
-
ویلنٹائن ڈے ڈنر پرشوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا



















































